(24نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں نامعلوم انتہا پسندوں نے مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت مصروف 55سالہ مسلمان کو گولی مارکر شہید کردیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سریش چند راوت نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کے علاقے چلیہ کے گاﺅں کولوا میں نامعلوم افراد نے نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مسجد میں موجود 55سالہ مسلمان کو عقب سے گولی مار کر شہید کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔گریٹر اقبال پارک واقعہ: عائشہ کا دوست ریمبو ہی ملزم نکلا،ساتھیوں سمیت گرفتار
بھارت میں انتہا پسندی عروج پر۔۔مسجد میں قرآ ن پاک کی تلاوت کرتے شخص کو گولی مار کر شہید کردیاگیا
Oct 08, 2021 | 22:01:PM