سٹیج سے گر کر زخمی ہونے والی دلہن نے شادی ہال والوں کو بڑا جھٹکا دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)برطانیہ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ سو شل میڈیا پر سامنے آیا ہے کہ دلہن نے شادی کے روز سٹیج پر گرنے کی وجہ سے ہڈی ٹوٹنے پر شادی ہال کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق دلہن کیرا ڈونوون نے اس واقعے کا ذمہ دار شادی ہال انتظامیہ کو قرار دیا اورمیرج ہال کے منتظمین کے خلاف ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دلہن اپنی شادی کے روز ڈانس فلور پر پھینکے گئے مشروب سے پھسل کر گر گئی تھی اور اس کی کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی ۔ دلہن پیشے سے ٹیچر ہیں۔جس نے اپنے گرنے کا ذمہ دار میرج ہال سٹاف کو ٹھہرایا ۔
یا د رہے کہ دلہن کیرا ڈونوون کے زخمی ہونے کا واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا ، تین آپریشنوں کے باوجود ان کے ہاتھ میں مستقل درد رہ گیا جس کے باعث وہ ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:حاضر دماغی نے کمال کر دیا۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جا ئینگے