بلوچستان میں ایک بار پھر زلزلہ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے رات کے وقت محسوس ہوئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز سبی سے 82 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔
خیال رہے کہ دو روز پہلے ہی بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گرد ونواح میں آنے والے زلزلے میں 21 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ہرنائی میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اب بھی وقت ہے، اس کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کیاجائے: وقار یونس قومی بلے باز کے حق میں بول پڑے