حکومتی پالیسی کے باعث پاکستان عالمی سطح پر تنہا رہ گیا،سراج الحق

Oct 08, 2021 | 23:11:PM

(24نیوز) امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے کہا  کہ موجودہ حکومت اور عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث آج پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہوکر رہ گیا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ ملک میں کسی بھی وقت قبل از وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں ہر آئے دن کےساتھ تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف دن بدن گرتا جارہا ہے حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ۔سراج الحق کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت نے پارلیمنٹ کو ہمیشہ بائی پاس کیاہے حالانکہ جمہوری ملکوں میں عوام کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجاتا ہے اس کے بعد حکومت فیصلہ کرتی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑھتا ہےکہ موجودہ حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری ہو یا پھر ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو مگر عمران حکومت نے کبھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا موجودہ حکومت کی چاہیے داخلہ پالیسی ہو چاہیے خارجہ پالیسی ہو حکومت کنفیوژن کا شکار ہے کوئی پتہ نہیں کہ کون فیصلے کرتاہے۔ عمران خان پہلے ایک اعلان کرتے ہیں پھر اس پر یو ٹرن لےلیا جاتاہے پی ٹی آئی کی تبدیلی کا نعرہ فلاپ ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام مایوس ہے عمران خان نے مدینہ کی ریاست کی بات کی مگر حکومت نے مدینہ کی ریاست بنانے کےلیے تین سال میں ایک قدم بھی نہیں اٹھایا بلکہ ملک میں سودی نظام مضبوط ہوا ۔سراج الحق نے کہا کہ عوام ایک پرامن اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو بےروزگاری غربت اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ ملک میں کرپشن بڑھی ہےہرادارے میں کرپشن عروج پرہےلوگوں کو اپنے جائز کاموں کیلئے رشوت دینی پڑتی ہے 

سراج الحق نے کہا کہ تھر کا علاقہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر افسوس کہ تھر کے غریب تھری باشندے غربت بھوک افلاس کا شکار ہے صرف تین ماہ میں تھر میں چالیس افراد نے خودکشی کی تھر کے لوگ غربت پریشانیوں کےباعث اپنے بچوں کو خود کو کنوں میں پھینک کر چھلانگیں لگا کر خودکشیاں کررہے ہیں ہمارے لیے حکومتوں کےلیے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے لوگوں میں انتہائی مایوسی پائی جاتی انسان خود کو بوجھ سمجھ رہاہے مگر افسوس حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بلڈنگ اچانک زمین بوس ہو گئی۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں