مدارس کے طلبہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحان دینے کے پابند۔۔۔حکومت کا بڑا فیصلہ

Oct 08, 2021 | 23:31:PM

 (24نیوز)وفاقی حکومت نے مدارس کے طلبہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دلوانے کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کے 35 ہزار سے زائد مدارس میں سے 25 ہزار مدارس رجسٹرنہیں ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ جو مدارس رجسٹر نہیں ہوں گے ان کو بند کر دیں گے، اس پر عملدرآمد بتدریج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کے طلبا کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی دیناہوں گے ، اس حوالے سے مدارس کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ جب رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوجائے گی، اس کے بعد جو انکارکرے گا اسے بند کرنے کا سوچیں گے، مدارس میں زیر تعلیم طلباءمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان بھی دیں گے ۔وزیرتعلیم نے چیئرمین نیب اور پنڈورا پیپرز سے متعلق اپوزیشن کے تمام تحفظات مسترد کردیئے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ہر چیز کو مسترد کرتی ہے،وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے کی بات وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کی جب نواز شریف وزیر اعظم تھے۔مستعفی ہونے کا مطالبہ اس لیے تھا کہ نواز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے اثر انداز ہو سکتے تھے، اس مرتبہ معاملے کی تحقیق وزیراعظم کی انسپکشن کمیٹی کر رہی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ انسپیکشن سیل صرف یہ تفریق کرےگا کہ کون سے کیسز ایف بی آر اور کون سے نیب یا ایف آئی اے کے پاس بھیجے جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کسی نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کی یا منی ٹریل ثابت نہیں کر سکتے تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔زیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کے معاملے پر اپوزیشن میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہے ،جب یہ قانون بنا تو اس میں بہت بڑا سقم تھے جن کو دور کرنے کا پچھلی حکومتوں کو خیال نہیں آیا،اگر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف اتفاق نہیں کرتے تو اگلے لائحہ عمل کا ذکر ایکٹ میں موجود نہیں،ہم نے یہ کہا اگر اتفاق نہیں ہوتا تو پھر پارلیمانی کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی،ہم نے فیصلہ کرنے کا اختیار پارلیمان کو دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استعفے کے بعد بھی این واٹمور تنقید کی زد میں

مزیدخبریں