(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو سیلاب سے تباہی پر آگاہی دی،اسحاق ڈار نے سیلاب زدگان کیلئے بھیجی جانے والی امریکی امداد پر اظہار تشکر کیا،وزیر خزانہ نے حکومتی کی معاشی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے اچھے تعلقات ہیں اورہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کا ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط