(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی مقبول ترین اور خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے تمل فلم ’پونین سیلون:1 ‘ سے اسکرین پر واپسی کے ساتھ ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔
بھارتی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی معروف بھارتی ہدایت کار منی رتنم کی نئی فلم نے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 325 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کو دیکھنے کے لیے دور دور کے دیہاتوں سے لوگ شہروں کا رُخ کر رہے ہیں۔ چنئی کے سینما گھروں کے باہر لوگ فلم کے گانوں پر رقص کر رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔جن لوگوں نے یہ فلم دیکھی ہے اُن کا کہنا ہے کہ فلم ایک ایسے بہت ہی دلچسپ اور تجسس سے بھرے موڑ پر ختم ہو ئی ہےجس نے فلم کے دوسرے حصے کا انتظار اور مشکل کر دیا ہے۔اس فلم کو اب تک کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی بھارت کے ایک عظیم شہنشاہ ’ راجا راجا چولا‘ کی زندگی پر مبنی ہے۔ پونین سیلون 1 کا لقب تمل عوام نے راجا راجا چولا کو دیا تھا۔اُن کا تعلق چولا خاندان سے تھا جس نے 9ویں صدی سے 13ویں صدی تک تمل سرزمین پر راج کیا۔ یہ فلم تمل زبان میں لکھا جانے والے ناول ’ پونین سیلون 1‘ پر فلمائی گئی ہے۔