گرفتاری کے بعد میرا ہارڈ وئیر ا پ ڈیٹ ہوگیا ہے :شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کو بتانے میں کوئی شرمندگی نہیں کہ میرا ہارڈ وئیر اپ ڈیٹ ہوا ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کا کہنا تھا کہ استری پھرتی ہے تو کچھ دیر بعد سیدھا ہونے کہ بل آجاتے ہیں اس لئے ابھی خاموش ہوں لیکن جلد بم باری شروع ہوگی اور جب مجھے گرفتار کیا گیا اس کے بعد میرا ہارڈ وئیر اپ ڈیٹ ہوا ہے اور مجھے یہ بتانے میں کوئی شرم نہیں آتی ۔ میں نے کوئی ملک کے ساتھ نا انصافی نہیں کی اور نہ میں ملک چھوڑ کر بھاگا ، جو میرے ساتھ ہوا اس کے بلکل جسمانی اثرات ہوتے اور فیملی پر بھی اثرات ہوتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار کی تنخواہ کے متعلق بیٹے کا رد عمل سامنے آ گیا
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ میرے لئے سب سے بڑا مسئلہ تھا جب میں واپس آکر اپنی فیملی سے ملا میری والدہ اس دنیا میں نہیں مگر جب میں واپس آیا تو مجھے پتہ چلا کہ میری خالہ نے میری گرفتاری کے دوران رو رو کر اپنی بینائی کم کرلی ہے ، لوگوں کو سوچنا چاہیئے کہ ہم سے زیادہ فیملی ڈسٹرب ہوتی ہے ۔