واٹس ایپ جاسوسی کا آلہ قرار، ٹیلیگرام بانی پاول ڈوروف کا بڑا انکشاف

Oct 08, 2022 | 12:10:PM

(ویب ڈیسک )ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف نے لوگوں کو واٹس ایپ میں موجود سیکیورٹی خطرات سے خبردار کردیا۔ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف نے واٹس ایپ کو ”جاسوسی کا آلہ“ قرار دیتے ہوئے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ میٹا کی ملکیت اس میسجنگ ایپ کا استعال بند کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی ڈوروف نے بتایا کہ ہیکرز واٹس ایپ صارفین کے فون میں موجود ہر چیز تک مکمل رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔ٹیلی گرام کے بانی نے کہا کوئی بھی ہیکر آپ کو ایک ویڈیو بھیج کر یا ویڈیو کال کرکے آپ کے فون کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انٹرنیٹ ماہرین نے واٹس ایپ میں متعدد سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرچکے ہیں۔

واٹس ایپ میں موجود خامیوں کی وجہ سے ہیکرز آپ کے پیغام میں تبدیلی اور آپ کو ہمیشہ کیلئے اکاؤنٹ سے محروم کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں