موسم کے تیور کیسے رہیں گے؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا لیکن بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم قدرے سرد رہنے کی پیش گوئی ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بالائی اضلاع کا موسم بھی خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم اور آب و ہوا قدرے گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے حوالے سے موسم موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ عمرکوٹ، بدین، تھرپارکر اور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔