نیند پوری نہ ہوتو کون کون سی بیماری لگ سکتی ہے؟

Oct 08, 2022 | 13:59:PM

(ویب ڈیسک) آج کل کی نئی نسل میں نیند کی کمی کے مسائل بڑی تعداد میں دیکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے پاس روز کی بنیاد پرنیند کی کمی سے شکار مریض مریض آتے ہیں جن میں 80 فیصد نوجوان ہوتے ہیں۔  

بستر پر دراز ہونے کے باوجود نیند آنکھوں سے کوسوں دور رہتی ہے یا نیند آ جائے تو اس میں بار بار خلل پیدا ہوتا ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ نیند کی بجائے صحت مند نیند ضروری ہوتی ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند کی کمی مختلف بیماریوں کا بھی باعث بنتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ نیند کی کمی سے وزن بڑھنے اور دل کی مختلف بیماریاں ہونے کے بھی خدشات ہوتے ہیں۔  

ماہرین کا کہناتھا کہ اکثر ادھورے رہ جانے والے  کام ذہن  میں گردش کرتے رہتے ہیں جو نیند میں خلل پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ اس مسئلے سے  محفوظ رہنے کیلئے ماہرین کا کہنا ہے کہ روز کے کاموں کی ایک  فہرست  بنائی جائے اور اس کو سونے کے وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے وقت سے پہلے بستر پر لیٹنے سے بھی نیند میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس لئے بستر پر صرف سونے کے وقت لیٹا جائے۔ مزید تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سونے سے پہلے کسی غیردلچسپ کتاب کا مطالعہ بھی پرسکون طریقے سے سونے میں مدد دیتا ہے۔  

مزیدخبریں