ایک ماہ میں دوسری بار حیسکو کے سی ای او تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
اسلام آباد (اویس کیانی ) وفاقی حکومت نے ریاض احمد پٹھان کو سی ای او حیسکو کے عہدے سے ہٹادیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کےدوسرے سی ای او عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔چیف انجنیئر سیپکو محمد خان سہو کو سی ای او حیسکو تعینات کردیا گیا ہے ،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ محمد خان سہو کو سی ای او حیسکو کا عارضی چارج دیا گیا ہے،وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ ریاض احمد پٹھان کو سی ای او حیسکو تعینات کیا تھا ۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل نور احمد سومرو کو خراب کارکردگی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔