(24 نیوز ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اورسینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر کے ذریعے آصف علی زرداری کی صحت کےحوالے سے وضاحت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے ان کا نہیں ہے ۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری زیر علاج ہیں اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور آصف علی زرداری قوم اور کارکنان کی دعائوں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہونگے۔