موبائل سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند،فون سگنلز بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس صبح سویرے سے بند ہے۔علاقوں میں گلستان جوہر، ڈیفنس، صدر، ناظم آباد اور دیگر شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ ملیر، صدر اور ٹاور سمیت کئی علاقوں میں بھی صارفین نیٹ ورکس بند ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔
کراچی کے باسی پریشانی کا شکار ہیں ، ،شہریوں کا کہنا ہے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے فون سگنلز جام ہوجاتے ہیں تو کبھی کراچی میں اچانک سڑکیں بھی بند کردی جاتی ہیں جس سے انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔