دلچسپ صورتحال: برہنہ شخص پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران گراونڈ میں داخل

Oct 08, 2022 | 17:07:PM

(24نیوز) پاکستان اور  نیوزی لینڈ  میچ کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک برہنہ نیوزی لینڈ رشخص گراؤنڈ میں داخل ہوا اور گراؤنڈ کے چکر لگانے لگا۔

کرائسٹ چرچ میں پاکستان کا  نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ جاری تھا کہ ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ پاکستان کی اننگز کے درمیان  ایک برہنہ نیوزی لینڈ رشخص گراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور  گراؤنڈ کے چکر لگانے لگا۔سیکیورٹی اہلکار  بھی اس شخص کے پیچھے بھاگے جب وہ گراؤنڈ میں بھاگا کرکٹ کا کھیل  چوہے بلی کا کھیل بن گیا۔ سیکیورٹی اہلکار وں نے اس شخص پر قابو پالیا اور اسے گرفتار کر کہ لے گئے۔

مزیدخبریں