(24نیوز)مبینہ جعلی پولیس مقابلہ کیس، انسداد دہشت گردی عدالت میں گرفتار انسپکٹر بشیر احمد پیش ہوئے۔
گرفتار انسپکٹر بشیر احمد کےعدالت میں پیش ہونے پرعدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ ملزم کا طبی معائنہ کراکہ 11 اکتوبر کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ تفتیشی افسرکا کہنا ہے کیس میں ایس ایچ او پیرآباد نظار عالم نے نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہےجبکہکیس میں 6 پولیس اہلکار تاحال مفرور ہیں ۔ہیڈ کانسٹیبل غلام یاسین میانوالی فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی میانوالی روانہ کرنی ہے ۔
نادر مگسی کی والدہ کا کہنا تھا کہ 2 ستمبر کو صبح پانچ بجے پولیس والے میرے بیٹے نادر مگسی کو گھر سے گرفتار کرکے لے گیے تھے۔9 بجے ہمیں چھپیا ایمبولینس والوں نے بتایا کہ میرا بیٹا نادر مگسی ہلاک ہوگیا ہے ۔