(24 نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے کل لاہور شہر میں جزوی موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دیدی ۔لاہور میں کل عید میلادالنبی کے مرکزی جلوں کے راستے میں موبائل سروس جام ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضورﷺ کا یوم ولادت باسعادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے قومی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا جبکہ عاشقان رسول گلیوں اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور روشنیوں سے منور کریں گے اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حضرت محمدﷺ کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے نتیجے میں 9ماہ کی بچی جاں بحق