عمران خان کا ہیلی کاپٹر ایک بار پھر فنی خرابی کا شکار ہو گیا

Oct 08, 2022 | 18:53:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، ہیلی کاپٹر، فنی خرابی
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طورپر اڈیالہ گاﺅں کے قریب اتار لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈی آئی خان سے ہیلی کاپٹر میں بنی گالہ آ رہے تھے کہ اچانک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ، جس پر ہیلی کاپٹر کو اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ساتھی محفوظ ہیں،عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالہ روانہ ہو گئے۔