اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے وفد اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

Oct 08, 2022 | 19:26:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، عالمی بینک کے وفد، برطانوی ہائی کمشنر، ملاقات، باہمی دلچسپی ، امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: اسحاق ڈار سے عالمی بینک کا وفد ملاقات کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے وفد اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے الگ الگ ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین وفد کی قیادت کر رہے تھے ۔ناجے بن حسین نے کہاکہ عالمی بینک ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کیلئے دو ارب ڈالرز فراہم کر رہا ہے،سیلاب متاثرین کیلئے اس سال ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز فراہم کئے جائیں گے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کا اہم بین الاقوامی شراکت دار ہے ،پاکستان عالمی بینک کی سپورٹ کی قدر کرتا ہے ۔
دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے بھی ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سے بھی آگاہ کیا گیا،وزیر خزانہ نے ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو حکومت کے اقتصادی ایجنڈے اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ طویل تاریخی تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے باہمی مفادات کیلئے تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت معاشی اور مالیاتی استحکام لانا چاہتی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے اسحاق ڈار کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر برطانوی ہائی کمشنر کا اظہار افسوس کیا۔کرسچن ٹرنر کاکہناتھا کہ برطانیہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،برطانوی ہائی کمشنر نے برطانیہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کے متعلق آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ہیلی کاپٹر ایک بار پھر فنی خرابی کا شکار ہو گیا