ججز تقرری معاملہ ؛ جسٹس منصور اور جسٹس طارق کا جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ججز کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خالی نشستوں پر ججز کی تقرری کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے جس میں جوڈیشل کمیشن کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیاہے کہ مزید افواہوں اور قیاس آرائیوں سے بچنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے،9 ماہ گزر جانے کے باوجود پانچ خالی نشستیں پر نہیں کی جاسکیں،رولز کے مطابق جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد 30 دن کے اندر نیا جج لگانا لازمی ہے۔
خط میں مزید کہاگیاہے کہ سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی 28 ستمبر کو اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ چکے ہیں،خط کے متن میں کہا گیاہے کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ نہیں ہے بلکہ ایک آزادی آئینی باڈی ہے،چیف جسٹس پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی نشستیں خالی نہ چھوڑی جائیں۔
خط میں کہاگیاہے کہ ہماری رائے کے مطابق نئے ججز کیلئے ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے ناموں پر غور کیا جائے،دوسری رائے یہ ہے کہ ہر ہائیکورٹ کے دو سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے وفد اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں