حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ہوچکا تھا ،عمران کے مارچ اعلان کے بعد فیصلہ تبدیل کیا، اسحاق ڈار

Oct 08, 2022 | 21:13:PM

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 23 مئی کو حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ہوچکا تھا ،شہباز شریف کی تقریر بھی تیار تھی ،عمران خان کے مارچ کے اعلان کے بعد نواز شریف نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور حکومت نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔
24 نیوز کے پروگرام نسیم زہرا@ پاکستان میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں دھرنا دینے کا شوق پورا کرلیں ریڈ زون میں نہیں آنے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ آرمی چیف کا اعلان آخری دو تین ہفتوں میں ہونا چاہئے،الیکشن اگلے سال اکتوبر میں ہونگے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پی ڈی ایم کا مشترکہ فیصلہ ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا منصوبہ ہے لیکن یہ فوری طور پر نہیں ہوگا،ان کاکہناتھا کہ گورنر راج کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہورہی اگر صوبے غیر آئینی کام کریں گے تو گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ہیلی کاپٹر ایک بار پھر فنی خرابی کا شکار ہو گیا

مزیدخبریں