نواز شریف سے مریم نواز کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Oct 08, 2022 | 21:41:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن آفس میں مصروف دن گزارا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قائدمیاں نواز شریف سے نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے ملاقات کی۔نواز شریف سے مریم نواز کے ساتھ ڈاکٹر عدنان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آئندہ سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے کئے گئے۔ملاقات میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ہوچکا تھا ،عمران کے مارچ اعلان کے بعد فیصلہ تبدیل کیا، اسحاق ڈار

مزیدخبریں