اسرائیل نے مسلمان بچوں پر ظلم کی انتہا کردی

Oct 08, 2023 | 09:28:AM
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلند و بالا عمارتیں اسرائیلی حملوں کے بعد منٹوں میں زمین بوس ہوگئی جن میں موجود کئی معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس با ت کا منہ بولتا ثبوت معصوم بچی کی یہ تصویر ہے جس میں اسے والد گود میں اٹھائے بھاگتا ہوا پسپتال لےجا رہا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یہ خیال رکھا جا رہا ہے کہ اسرائیلی آبادیوں کو نشانہ نہ بنایا جائے ۔ جنگ کے اس ماحول میں بھی ایک ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے جس میں محفوظ مقام پر منتقل ہوتے ہوئے 2 بچوں کی اسرائیلی ماں فلسطینی مجاہدین کے ہتھے چڑھ گئیں۔

جس کے بعد وہ ان کے سامنے رونے گڑگڑانے لگیں کہ مجھے کچھ نہ کہیں، اگر مجھے کچھ ہو گیا تو ان بچوں کا کیا ہوگا۔ یہ بات سننے کی دیر تھی کہ ایک اچھے مسلمان کی طرح انہیں ہاتھ بھی نہیں لگایا اور انہیں جانے دیا۔

واضح رہے کہ حماس میڈیا پر نشر ہونے والی نشریات میں آپریشن الاقصیٰ فلڈ‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ہر جگہ لڑنے کی اپیل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا  کہ یہ زمین پر آخری قبضے کو ختم کرنے کی سب سے بڑی جنگ کا دن ہے۔ اور ہم نے ابتدائی حملے میں 20 منٹ کے اندر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں۔