افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد2ہزار سے تجاوز کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا جو 2 ہزار سے زائد انسانی جانوں کو نگل گیا۔
افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
نیوز ایجنسی ’اے پی ‘کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار ہوگئی ہے۔مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
BREAKING: Almost 2,000 people have been killed in powerful earthquakes in Afghanistan’s west, says a Taliban spokesman, the deadliest to strike the country in two decades. https://t.co/n5uFJ9dFpG
— The Associated Press (@AP) October 8, 2023
افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد زخمی ہیں ۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی رابطہ برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے غیر مصدقہ تخمینہ کے مطابق زلزلے میں 320 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
At least 100 people were killed and a further 500 injured in today’s 6.3 magnitude #earthquake in Herat Province. Read more here about ongoing humanitarian response efforts in our latest Flash Update:????https://t.co/bPOPyh75WO
— OCHA Afghanistan (@OCHAAfg) October 7, 2023
اس کے علاوہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا جبکہ بعد میں تین آفٹر شاکس کو بھی محسوس کیا جن کی شدت 6.3، 5.9، 5.5 تھی۔
#Afghanistan has just been hit by a devastating earthquake, second one in two months, killing and injuring hundreds of people.
— World Food Programme in Afghanistan (@WFP_Afghanistan) October 8, 2023
Our thoughts are with the families who have lost their loved ones and homes across the Western region. pic.twitter.com/zi9gsx2dSC