افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد2ہزار سے تجاوز کرگئی

Oct 08, 2023 | 10:09:AM

(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبے  ہرات میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا جو  2 ہزار سے زائد انسانی جانوں کو نگل گیا۔

افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

نیوز ایجنسی ’اے پی ‘کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار ہوگئی ہے۔مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد   زخمی ہیں ۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی رابطہ برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے غیر مصدقہ تخمینہ کے مطابق زلزلے میں 320 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


اس کے علاوہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا جبکہ بعد میں تین آفٹر شاکس کو بھی محسوس کیا جن کی شدت 6.3، 5.9، 5.5 تھی۔

مزیدخبریں