(ویب ڈیسک)حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا دوسرا روز،حماس مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری،400 سےزائد فلسطینی شہید،ہزاروں زخمی،حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فوجی کرنل سمیت 300سے زائد اسرائیلی مارے گئے،حماس کی جانب سے متعدد افراد کو یرغمال بنانے اور اسرائیل پر 7 ہزار سے زیادہ راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اسرائیل نے حماس کے17 عسکری کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں شہری آبادی پر بھی بمباری کی گئی۔
دوسری جانب حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعددنیا کے کئی ممالک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے اور جشن منایا گیا،استنبول میں حماس کی حمایت میں ریلی نکالی گئی،ایران میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے کیے گئے۔ہزاروں افراد تہران کی سڑکوں پرنکل آئے،بغداد کی عمارتیں فلسطینی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئیں،یمن کے دارالحکومت صنعامیں لاکھوں لوگ سڑکوں پرنکل آئے،فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازے کی،ویسٹ لندن میں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد لوگوں نے جشن منایا۔
ادھر حماس حملوں سے بوکھلائے اسرائیل نے ایک اور محاذ کھول لیا،اسرائیلی فوج کی لبنان کے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی ،اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد جواب میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا فلسطین کو غزہ کا علاقہ خالی کرنے کیلئے 12 گھنٹے کا الٹی میٹم
اطلاعات کے مطابق فوجیوں سمیت300سے زائد اسرائیلی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ۔’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مددسے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔
حماس نے 20 منٹ میں 5 ہزار راکٹ برسائے، کامیاب آپریشن پر غزہ کے کئی علاقوں میں فلسطینیوں کا جشن ، حماس کے حملے سے اسرائیل کے مختلف شہروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، چھوٹے بڑے شہروں میں سائرن بجائے جاتے رہے جبکہ غزہ کی قریبی آبادی سے اسرائیلی فوجی بھاگتے اور شہری نقل مکانی کرتے رہے ،لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولنسز کے ذریعے سے اسپتالوں میں منتقل کیا جاتا رہا۔
ضرور پڑھیں:اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتے ہیں، پاکستان
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب 22مقامات پر سڑکوں پر لڑائی جاری ہےجن میں 5مقامات پر شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، اسرائیل کے جنوبی علاقوں سمیت تل ابیب کیلئے بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں ، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں آبادی پر فضائی بمباری کردی جس کے نتیجے میں280فلسطینی شہید اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی طیاروں نے اسپتالوں اور ایمبولنسز کو بھی نشانہ بنایا، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جھڑپیں شروع ہوگئیں ، اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی۔
حماس کے مطابق انہوں نے غزہ پر صہیونی فورسز کی جانب سے رہائشی عمارتوں پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بھی 150راکٹ حملے کئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پر2ہزار سے زائد فضائی حملے کئے ہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو 3 بجے اسرائیل فلسطین تنازع پر اجلاس بلا لیا ہے۔