حماس نے 50 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں نے کئی اسرائیلی فوجیوں سمیت شہریوں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس وقت ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتے ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے کئی اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے ۔
اسرائیلی فوج فلسطینی مجاہدین کی حراست میں
— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) October 7, 2023
قید کے دوران انتہائی خوف چہروں پر دیکھا جا سکتا ہے#طوفان_الأقصى #طوفان_القدس #فلسطين #حماس #غزہ #Gaza #Hamas pic.twitter.com/RXFxNnexT7
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ حماس کے جنگجو حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔
#فلسطين_قضيتي ،،، #فلسطین کی فوج نے #إسرائيل کی سرحدوں میں داخل ہو کر اس کے جنگی ٹینکوں پر قبضہ کیا، #اسرائیلی فوجیوں کو گھسیٹتے ہوئے نیچے اتارا اور گرفتار کر کے #غزة منتقل کر دیا pic.twitter.com/HutDEoj1h9
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) October 7, 2023
یرغمال بنائے گئے فوجیوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر زمین پر لٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی مجاہدین نے 2 سے 3 اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا، ان میں موجود فوجیوں کو گھسیٹے ہوئے نیچے اتارا۔
اس وقت جنوبی اسرائیل میں آباد اسرائیلی شہری اپنے اپنے گھروں سے بھاگ کر محفوظ مقام پر پہنچنے کیلئے ائیرپورٹ پر جمع ہو گئے ہیں جبکہ اس وقت اسرائیل کی سڑکیں، مارکیٹیں اور دفاتر خالی ہو چکے ہیں۔
جنوبی اسرائیل پر حملہ کے بعد اسرائیل کے جانب سے فلسطینی علاقوں میں بنائے گئے گھروں سے اسرائیلی بھاگ رہے ہیں۔
— Rab Nawaz Baloch (@RabNBaloch) October 7, 2023
ایئرپورٹ پر بے پناہ رش لگ گئی۔ pic.twitter.com/r8wOekaCkU
یہی نہیں اس وقت اسرائیل کی سڑکوں پر فلسطینی مزاحمتی تنطیم حماس کے مجاہدین گشت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
حیرت انگیز مناظر
— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) October 7, 2023
فسطینی مجاہدین اسرائیلی سڑکوں پر پٹرولنگ کرتے ہوئے#طوفان_الأقصى #طوفان_القدس #فلسطين #حماس #غزہ #Gaza #Hamas pic.twitter.com/xsJCEVQZwL
#حماس کے حملے کے جواب میں #إسرائيل کے طیاروں نے #غزة پر فضائی حملے شروع کر دئیے، #اسرائیلی حملوں سے غزہ شہر دھوئیں کے کالے بادلوں سے ڈھک گیا، اسرائیل غزہ کے رہائشی عمارتوں پر حملے کر رہا ہے#Palestine #Palestinian pic.twitter.com/QkmPhKEhqc
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) October 7, 2023
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے شروع کردیے ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 198 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں سمیت 40 اسرائیلی ہلاک، 700 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی مجاہدین کے حملوں کے بعد اسرائیلی شہر میں گاڑیوں کی تباہی کے مناظر، کئی گاڑیوں کو آگ لگی ہوئی ہے#طوفان_الأقصى #طوفان_القدس #فلسطين #حماس #غزہ #Gaza #Hamas pic.twitter.com/KpbcEHmqGt
— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) October 7, 2023