حماس کے بعد حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فلسطینی علاقوں پر دہائیوں سے قابض صیہونی فورسز نے اپنے خلاف ایک اور محاذ کھول لیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بعد حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہوگیا۔
اسرائیل کا مخالف لبنانی گروپ حزب اللہ کا اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘ہم فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں اور ان واقعات کو اسرائیل کے مسلسل قبضے کے خلاف فیصلہ کن ردعمل قرار دیتے ہیں۔’
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی گئی۔ صیہونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اہداف کو نشانہ بنایا۔
⚡️????Vanifal: Lebanese Hezbollah destroyed 3 radar and intelligence centers of the Zionist regime in the occupied fields of Shabaa this morning. pic.twitter.com/4iTQf4836x
— Middle East Observer (@ME_Observer_) October 8, 2023
اب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں حزب اللہ بھی شامل ہوگئی ہے۔ حزب اللہ کے درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: چین کا فلسطین اسرائیل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
لبنان سے تعلق رکھنے والی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے عماد مغنیہ یونٹ نے تین اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، تینوں فوجی چوکیاں مقبوضہ شیبہ فارمز میں واقع ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے اس قدر اچانک حملے کیے جس سے فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیل کو بالکل سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا۔