خوبصورت ڈرامے کابدترین اختتام’مائی ری‘شدید تنقید کی زد میں آگیا

Oct 08, 2023 | 14:14:PM
خوبصورت ڈرامے کابدترین اختتام’مائی ری‘شدید تنقید کی زد میں آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک عرصہ سے ٹی وی سکرین کی زینت بننے والا ڈرامہ’مائی ری‘اختتام کو پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں اداکار ثمر عباس جعفری اور عینا آصف نے حساس موضوع پر اداکاری کے خوب جوہر دکھائے۔

ایک ٹی وی  پروگرام  میں اداکارہ عینا آصف اور ثمر عباس جعفری نے شرکت کی اور ’مائی ری‘ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ثمر جعفری نے بتایا کہ ڈرامے کی ٹیم اور ڈائریکٹر کے بغیر ہم کچھ نہیں کرسکتے تھے، ڈرامے میں کچھ مواقع ایسے تھے جہاں بہت ہی حساس موضوع تھے جسے ہم نے بہت عمدگی سے ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ جیسے جیسے آگے بڑھا تو لوگوں کو سمجھ آنے لگی کہ ہم کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں، ڈائریکٹر میثم نقوی نے شوٹنگ کے دوران بہت ساتھ دیا۔عینا آصف نے کہا کہ ڈرامے کی کامیابی کا سارا کریڈٹ میثم نقوی کو جاتا ہے وہ ہمیشہ اداکاروں کی طرح ٹریٹ نہیں کرتے تھے بلکہ وہ ہمیں اپنے گھر والوں کی طرح سمجھتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ہمیں کوئی مسئلہ ہوتا تھا تو ہم میثم بھائی کے پاس جاتے تھے اور انہیں بتاتے تھے، وہ ہماری بات سنتے تھے اس پر عمل بھی کرتے تھے۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔جہاں ڈرامے کی کاسٹ نے اس کی تعریف کی تو ناقدین نے اختتام پر خوب تنقید کی ہے۔

معروف ٹی وی اینکر کرن ناز نے ’ایکس‘پر پوسٹ کی ہے کہ ایک خوبصورت ڈرامہ مائی ری کا بدترین اختتام کیا گیا۔طلاق کو گلوریفائے کیا گیا۔میسیج دیا گیا کہ ایک شادی شدہ لڑکی صرف اسی صورت میں پڑھ لکھ سکتی ہے کامیاب ہوسکتی ہے اگر وہ اپنی شادی ختم کردے۔صرف اس لئیے کہ بڑوں نے اپنی مرضی سے چھوٹی عمر میں شادی کردی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ڈرامہ رائٹرز اور پروڈیوسرز سے گزارش ہے آپ خود جانتے ہیں۔طلاق کا تناسب کتنا بڑھ گیا ہے۔اگر کوئی حساس موضوع چھیڑ ہی دیتے ہیں تو اتنے بے ہودہ اختتام سے اس تناسب کو بڑھانے میں اپنا حصہ نہ ڈالیں۔