وفاقی پولیس کی سیاسی ہنگاموں میں مصروفیت، چوروں کی عید

Oct 08, 2023 | 15:11:PM
وفاقی پولیس کی سیاسی ہنگاموں میں مصروفیت، چوروں کی عید
کیپشن: وفاقی پولیس کی سیاسی ہنگاموں میں مصروفیت، چوروں کی عید
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) وفاقی پولیس کی سیاسی ہنگاموں میں مصروفیت سےکارلفٹرز اور چوروں کی موجیں لگ گئیں۔

پولیس کی چشم پوشی کے باعث کار اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سینکڑوں گاڑیاں،ہزاروں موٹرسائیکل چوری ہو چکی ہیں، 9 ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 3 ہزار 255 موٹرسائیکل چوری یا چھین لیے گئے جبکہ چھینی یا چوری کی گئی گاڑیوں کی تعداد 910 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میلہ دیکھنے آئے بچوں پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل

 چوری شدہ  موٹرسائیکل کی مالیت 48 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ہے جبکہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران ایک ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں چوری کی گئیں۔ سیف سٹی سے ماہانہ 5 کروڑ 42 لاکھ اور یومیہ 18 لاکھ مالیت کے موٹر سائیکل  چوری ہوئے، 20 کروڑ 22 لاکھ روپے کی گاڑیاں ماہانہ جبکہ 67 لاکھ مالیت سے زائد کی گاڑیاں یومیہ چوری ہوئیں۔

رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں تھانہ آبپارہ کی حدود سے 284 موٹرسائیکل اور 100 گاڑیاں، تھانہ انڈسٹریل ایریا سے 385 موٹر سائیکل اور 113 گاڑیاں، تھانہ بارہ  کہو سے 76 موٹر سائیکل اور 16 گاڑیاں، تھانہ  بنی گالہ سے 37 موٹر سائیکل اور 4 گاڑیاں، تھانہ  پھل گراں سے 15 موٹر سائیکل اور4 گاڑیاں، تھانہ ترنول سے 88 موٹرسائیکل اور 31 گاڑیاں، تھانہ رمنا سے 158 موٹر سائیکل اور 68 گاڑیاں جبکہ تھانہ سبزی منڈی سے 129 موٹر سائیکل اور 64 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سے 9 موٹر سائیکل اور 8 گاڑیاں، تھانہ سنگجانی سے 90 موٹر سائیکل اور 29 گاڑیاں، تھانہ سہالہ سے31 موٹرسائیکل اور 14 گاڑیاں، تھانہ سیکرٹریٹ  سے 72 موٹر سائیکل اور23 گاڑیاں، تھانہ شالیمار سے 117 موٹرسائیکل اور 28 گاڑیاں، تھانہ شمس کالونی 90 موٹر سائیکل اور  12 گاڑیاں، تھانہ شہزا د ٹاؤن سے 128 موٹر سائیکل  اور 31 گاڑیاں، تھانہ کرپا سے 88 موٹر سائیکل اور 11 گاڑیاں، تھانہ کراچی کمپنی  سے 281 موٹر سائیکل اور94 گاڑیاں، تھانہ کھنہ سے 153 موٹر سائیکل اور 17 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں غلط تھا،عمران خان سےکوئی ہدایت نہیں لی جو اس کا دفاع کروں ، اعتزاز احسن بھی مان گئے

اعدادوشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کورال کی حدود سے 270 موٹر سائیکل اور 48 گاڑیاں، تھانہ کوہسار سے 182 موٹر سائیکل  اور 64 گاڑیاں، تھانہ گولڑہ سے 58 موٹر سائیکل اور 18 گاڑیاں، تھانہ لوہی بھیر سے 54 موٹر سائیکل اور 10 گاڑیاں، تھانہ مارگلہ 236 موٹر سائیکل اور 54 گاڑیاں، تھانہ نون سے 155 موٹرسائیکل اور 22 گاڑیاں، تھانہ نیلور سے 9 موٹر سائیکل اور 9 گاڑیاں جبکہ تھانہ ہمک کی حدود سے 60 موٹر سائیکل اور 18 گاڑیاں چوری ہوئیں۔