(ویب ڈیسک) حماس نے یرغمال اسرائیلیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ چکتا کرنا چاہتے ہیں، آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے، جنگ کے علاوہ ہمارا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
سعودی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی ابتدائی مرحلے میں ہے، فی الحال حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد ظاہر نہیں کر رہے، تاہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ برابر کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: حماس کے بعد حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممکنہ منظر ناموں کیلئے تیار ہیں اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔