(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کیلئے 12 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دھمکی دی ہے کہ تمام فلسطینی غزہ کا علاقہ مکمل طور پر خالی کر دیں ورنہ بے رحمانہ بمباری کی جائے گی۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ پر مکمل قبضہ کریں گے، فلسطینیوں کو نکال دیا جائے گا۔ اگلے 12 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی ختم کر دیں گے۔ فلسطینی خود ہی اپنا علاقہ اور گھر بار چھوڑ جائیں۔
مزید پڑھیں: یرغمال اسرائیلیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں ، حماس
اسرائیل اپنے شیطانی منصوبے پر عمل درآمد کرنے کیلئے کیل کانٹے سے لیس ہو کر مظلوم فلسطینیوں پر حملہ آور ہے، اسرائیل کا فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں سے نکال کر قبضہ کرنے کی پالیسی پر عرصہ دراز سے عمل پیرا ہے۔