افغانستان میں زلزلے کی بڑے پیمانے پر تباہی، راشد خان نے بڑا اعلان کر دیا

Oct 08, 2023 | 16:00:PM

(افضل بلال) افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز آنے والے خوفناک زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور ایک ہزار سے زائد انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔

افغانی حکام کے مطابق ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، شدید زلزلے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور زلزلے کے آفٹر شاکس افغانستان کے صوبے بادغیس اور فرح میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فٹبالر کے ہاں ننھی پری کی آمد، تصاویر وائرل

ترجمان ڈپٹی گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ شدید زلزلے کے باعث زندہ جان اور غوریان اضلاع میں 12 دیہاتوں میں 600 سے زائد گھر تباہ ہوئے اور 4 ہزار 200 افراد متاثر ہوئے، ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

افغان کرکٹر راشد خان کا اعلان

ایسی سنگین صورتحال میں دنیائے کرکٹ میں منفرد مکام رکھنے والے افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر راشد خان نے اپنے تمام آئی سی سی ورلڈ کپ میچز کی میچ فیس زلزلہ زدگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مخیر حفرات سے رابطہ کرنے اور فنڈ ریزنگ مہم کا بھی انتباہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں بڑے دکھ کے ساتھ جانا، میں اپنی تمام ورلڈ کپ میچز کی میچ فیس متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ کر رہا ہوں، جلد ہی، ہم ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گے جو ضرورت مند لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ راشد خان اس وقت بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم سکواڈ ہمراہ بھارت میں ہی موجود ہیں۔

مزیدخبریں