(24نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے لاہور مینار پاکستان کے جلسہ سے قبل ٹھوکر نیاز بیگ میں سیاسی پاور شو کیلئے اسٹیج سج گیا۔
این اے 135 میں سیف الملوک کھوکھر کے حلقہ انتخاب میں سیاسی پاور شو کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
جلسے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی، اور پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 20ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور پنڈال میں لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔
ملک سیف الملوک کھوکھر نے 20 ایکڑ سے زائد رقبہ پر پنڈال سجا لیا ہے۔ پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 80 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے.
مزید پڑھیں: اسرائیل کا فلسطین کو غزہ کا علاقہ خالی کرنے کیلئے 12 گھنٹے کا الٹی میٹم
سیف الملوک کھوکر اور فیصل کھوکر کا جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جلسے میں پرویز رشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گے۔