ورلڈکپ؛ پاکستان دوسرا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کیخلاف حیدرآباد میں کھیلے گا

Oct 08, 2023 | 19:45:PM

(ویب ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا ۔
 گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 81 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو ڈاسن شناکا لیڈ کریں گے ، قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت ، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا ، پانچواں میچ 23 اکتوبر کو افغانستان ، چھٹا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ ، ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ نواں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حالات کشیدہ، 2 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا گیا

مزیدخبریں