21 اکتوبر کو عوام اپنے قائد نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 8 اکتوبر کو لاہور کا یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا ہوگا؟ 21 اکتوبر کو عوام اپنے قائد نوازشریف کا بھرپور استقبال کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کوئی ایسا وزیراعظم آیا جو 4 سال تک کسی چیز کی قیمت نہ بڑھنےدے، 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، گذشتہ 7 سال سےاداسی پاکستان پر چھائی ہوئی تھی وہ امید بھی بدلتی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اقتدار کے کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، نواز شریف کے دور میں چینی 50 اور آٹا 35 روپے کلو ہی رہا، نواز شریف نے ڈالر کو 99 روپے سے 105 روپے تک محدود رکھا، لوڈشیڈنگ بھی نواز شریف کے دور میں ہی ختم ہوئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ دہشتگردی بھی نواز شریف کےدورمیں ختم ہوئی، 14 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے نواز شریف کے دور میں لگے، نواز شریف سےاتنا ظلم کیا گیا کہ 4 سال بعد اقتدار سے نکال دیا، پاکستان کو ایٹمی طاقت نواز شریف نے بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: فلسطینی ظلم کیخلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں، سراج الحق
سینئر نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری بنائی، شیرکو مٹانے والے کئی آئے کئی چلےگئے، شیر آج بھی وہیں کھڑا ہے، نواز شریف کونہیں نکالا، خوشحالی کونکال دیا اگر سازش کے ذریعے نہ نکالا جاتا تو کیا آج ملک کا یہ حال ہوتا۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر سازش کے ذریعے نہ نکالا جاتا تو کیا آج ملک کا یہ حال ہوتا، نواز شریف نےعوام کی خاطر اقتدار کے دن کم مشکلات زیادہ دیکھیں، ہیلتھ کارڈ کا ٹھیکیدار کوئی اور بنا ہوا ہے، یہ نواز شریف نے بنایا، پاکستان کےکونے کونےسےآواز آرہی ہے وزیراعظم نواز شریف۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی میں 11 سال جلاوطنی کے ہیں، پچھلی حکومت نے مفت دوائیاں چھین لی تھیں، ہیلتھ کارڈ بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نےغریب کی مفت
دوائی بند کی، نواز شریف کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر گھڑی چور کو حکومت دی گئی۔