شمالی وریرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور )شمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی مارا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا،علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ؛ موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت4 افراد جاں بحق