حماس کے جوانوں نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم شکرگزار ہیں کہ ہم نے آج سرخ فوج کو شکست سے دوچار ہوتے دیکھا، سرخ فوج کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ جہاں بھی جاتی ہے فتح حاصل کرتی ہے۔
سراج الحق نے کہا افغانستان میں مجاہدین نے بھی سرخ فوج کو شکست سے دوچار کیا تھا، حماس کے مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کیا، حماس کے مجاہدین کی کارروائی سے اسرائیل اور ان کی سرپرستی کے خواب چکنا چور ہوگئے، یہودیوں کو کبھی اتنا بڑا نقصان نہیں پہنچا، حماس کے مجاہدین نے 7 ہزار راکٹ برسا کر اسرائیل کو فلسطین سے بھگایا۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، امریکی وزیر خارجہ
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج فلسطین میں جشن کا سماں ہے، 4 سو سے زائد فلسطینی بھائی شہید ہوگئے ہیں، اسرائیل کا موساد کہاں گیا؟ ان کے انٹیلی جنس ادارے کہاں گئے ہیں؟ حماس کے مجاہدین نے ثابت کردیا کہ اللہ غالب ہے۔