(ویب ڈیسک) اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ایک برطانوی ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک برطانوی نژاد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ اسرائیل میں برطانوی سفارتخانے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے حملوں کے بعد ایک برطانوی سیکیورٹی اہلکار لاپتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، امریکی وزیر خارجہ
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملوں میں یوکرین کے 2 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی یوکرین کی حکومت نے اسرائیل میں یوکرینیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔