بھارت میں نیپاوائرس کیسزرپورٹ، وزارت صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

Oct 08, 2023 | 23:18:PM
بھارت میں نیپاوائرس کیسزرپورٹ، وزارت صحت نے ایڈوائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی شاہ)جنوبی بھارت کے صوبے کیریلا میں نیپا وائرس کے کیسز کی اطلاع پروفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی،تا حال پاکستان میں نیپا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،لہٰذاlow رسک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
 ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ وائرس چمگاڈر اور پگ کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے،ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ ماضی میں نیپا وائرس کے کیسز بنگلہ دیش ملائیشیا سنگاپور اور بھارت میں دیکھے گئے ہیں ،وزارت صحت صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے،قومی ادارہ صحت اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں ، نیپا وائرس انسانوں اور جانوروں میں یکساں پھیلتا ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،عوام کو بیماریوں اور وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تاجی کھوکھر کے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کردیا

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تعلیم و صحت
ٹیگز: