گرج چمک کیساتھ بارش , محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 08, 2024 | 08:57:AM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کا ا مکان ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ، راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا  کے مختلف علاقے سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم اور وزیرستان میں بارش جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بار ش کا ا مکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شہزادہ سلطان بن محمد انتقال کرگئے

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ا مکان ہے۔

مزیدخبریں