آپریشنل مسائل، کراچی، لاہور و اسلام آباد کی 7 پرواز منسوخ
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 303 کو بھی منسوخ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آپریشنل مسائل کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 7 پرواز یں منسوخ اور 21 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 303 جبکہ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 214 کو منسوخ کر دیا گیا۔اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر کی 2 پروازیں پی ایف 125 اور 126 جبکہ اسلام آباد سے چترال کی پروازیں پی کے 660 اور 661 منسوخ کر دی گئیں۔
استنبول سے کراچی کی 4 پروازیں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں اور جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 832 میں دو گھنٹہ تاخیر کر دی گئی۔کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 دو گھنٹے تاخیر سے سوا 2 بجے روانہ ہو گی۔کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 چھ گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے جائے گی جبکہ لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 سوا 8 گھنٹے کی تاخیر سے رات 1:15 بجے روانہ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں پھنسے پاکستا نیوں کی غیر ملکی ایئر لائن سے وطن واپسی ہوگی
جدہ سے سیالکوٹ کی پروازوں پی کے 745 اور 746 میں 4 سے ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ایسوی 726 اور 727 سوا سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے جبکہ اسلام آباد سے جدہ، شارجہ، مدینہ، استنبول اور گلگت کی پروازوں میں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے