علی امین گنڈاپور پیادہ جسے اپنی وزارت اعلیٰ بچانی ہے: فیصل واوڈا
وزیر اعلیٰ کےپی کی سیاست نے پی ٹی آئی کو بری طرح بےنقاب کیا: سینیٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور ایک پیادہ ہے اور اس کو اپنی وزارت اعلیٰ بچانی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی سیاست نے پی ٹی آئی کو بری طرح بےنقاب کیا۔
لوگ گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے تنگ آ چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک کیوں نہیں گئے؟۔ وہ ڈی چوک کے بجائے خیبر پختونخوا ہاؤس چلے گئے۔
علی امین گنڈاپور نے ریاستی وسائل وفاق پر چڑھائی کے لیے استعمال کیے جبکہ بانی پی ٹی آئی قانونی طور پر پھنس چکے ہیں۔ انہیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان پٹڑی پر چڑھ جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس کے پیچھے عمر ایوب کا گھر ہے،علی امین وہاں سے نکلے اور مارگلہ روڈ سے ہری پور پہنچے۔