محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت وتجارت ضم،  نیا محکمہ قائم

پنجاب حکومت نے محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا

Oct 08, 2024 | 09:38:AM
 محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت وتجارت ضم،  نیا محکمہ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کے نام سے نیا محکمہ قائم کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کے ماتحت ہوں گی، ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز، ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب بھی نئے ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہوں گے۔

ڈائریکٹر آف ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمےکے ماتحت کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گندم کی خریداری، سٹوریج اور ریلیز بھی نیا محکمہ کرے گا، گندم خریداری کیلئے بینکوں سے قرض کے معاملات بھی نیا محکمہ دیکھے گا جبکہ فلور ملز اور شوگر ملز کی ریگولرائزیشن بھی نیا محکمہ ہی کرے گا۔

پنجاب حکومت نے محمد اجمل بھٹی کو نئے محکمے کا سیکرٹری تعینات کردیا ہے۔