علی امین گنڈاپور کا پلان،پی ٹی آئی کو دھوکا؟عمران خان سے وعدے،اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل بھی کرلی ؟

Oct 08, 2024 | 09:48:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا پلان،پی ٹی آئی کو دھوکا؟عمران خان سے وعدے،اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل بھی کرلی ؟

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک پر اسرار شخصیت بنتے چلے جارہے ہیں ۔اُن کی سیاسی سرگرمیاں مشکوک نظر آرہی ہیں ۔ایسا لگ رہا ہے کہ علی امین گںڈاپور اپنے نیٹ میں ہی گول کر رہے ہیں اور مخالفین کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔یعنی علی امین گنڈاپور اپنی سیاست سے تحریک انصاف کا بھلا نہیں بلکہ نقصان کر رہے ہیں ۔علی امین گنڈاپور جو کہ اسلام آباد کے احتجاج کو لیڈ کر رہے تھے ۔وہ اچانک سے لاپتہ ہوگئے ،کبھی وہ وزیر اعلیٰ کے پی ہاؤس سے بر آمد ہوئے تو کبھی وہ سرپرائز دیتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں نمودار ہوگئے۔یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ علی امین گنڈاپور احتجاج کے دوران مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے ہوں۔اِس سے پہلے آٹھ ستمبر کو علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کے جلسے میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی تو اُس کے کچھ دیر بعد ان کا کسی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا اور رات بھر غائب رہنے کے بعد وہ اگلی صبح پشاور پہنچے تھے۔پھر بعد میں اُنہوں نے یہ بتایا تھا کہ وہ ایک اعلیٰ سطح سکیورٹی اجلاس میں شریک تھے اور جس مقام پر وہ موجود تھے وہاں پر موبائل فون کے سگنلز نہیں تھے۔

پھر اِس کے چند دن بعد 21 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے میں بھی وزیراعلیٰ علی امین سب سے آخر میں پہنچے اور پھر کارکنان سے گفتگو کر کے وہاں سے چلے گئے۔۔یعنی جب جب جلسے ہوئے جن کو علی امین گںڈا پور نے لیڈ کرنا تھا اُن میں وہ اچانک سے غائب ہوتے ہی نظر آئے۔جس سے یہ تاثرا ُبھر رہا ہے کہ علی امین گںڈا پور وکٹوں کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں ۔اب اسلام آباد میں احتجاج کو علی امین گںڈاپور نے ہی لیڈ کرنا تھا لیکن وہ اچانک سے غائب ہوگئے درحقیقت علی امین گںڈاپور اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع ریڈ زون کے قریب پہنچےا ور اُنہوں نے کارکنان سے ایک مختصر خطاب کیا لیکن پھر اِس کے بعد وہ غائب ہوگئے۔پھر بعد میں معلوم ہوا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچے ہیں تاہم کچھ ہی دیر بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی اسی مقام پر دیکھی گئی جس کے بعد تحریک انصاف نے اُن کی گرفتاری کا دعویٰ کردیا ۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا گیا ہے ،اگر اُنہیں رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے،مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: