رنویرسنگھ نے ہجوم میں پھنسی روتی ہوئی بچی کو بچالیا

اداکار کو’’سنگھم اگین‘‘ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں ہجوم نے گھیر لیا جس کےباعث بچی والدین سےبچھڑ گئی تھی

Oct 08, 2024 | 09:53:AM

(24 نیوز)رنویرسنگھ نے ہجوم میں پھنسنے والی روتی ہوئی بچی کو بچالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ  اپنی آنے والی ’’سنگھم اگین‘‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔ اس دوران اداکار کی نظر بے تحاشا رش میں روتی ہوئی ایک بچی پر پڑی جو اپنے ہجوم کے باعث اپنی فیملی سے الگ ہوگئی تھی۔

اداکار رنویر سنگھ  نے فوری طور پر بچی کو گود میں اٹھا کر رش سے بچایا جبکہ ان کے عملے نے بچی کی فیملی کی تلاش شروع کردی۔ رنویرسنگھ  کے عملے نے بچی کی فیملی کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا۔رنویر سنگھ کی بچی کو ہجوم سے بچانے اور گود میں اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے رنویر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بڑے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔

بالی وڈ کے ٹاپ سٹارز سے بھری اس فلم میں کرینہ کپور، جیکی شروف، اجے دیوگن ، اکشے کمار، ارجن کپور، دپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شروف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں