پاکستان ٹیم 328 رنز4 وکٹوں کےنقصان پر دوسرے دن کا آغاز کرے گی 

پاکستان نے میزبان انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا ئے تھے۔

Oct 08, 2024 | 10:03:AM

(24 نیوز) پاکستان ٹیم 328 رنز4 وکٹوں کےنقصان پر دوسرے دن کا آغاز کرے گی ۔ پاکستان نے میزبان انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا ئے تھے۔

 ملتان میں  پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر صائم ایوب 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 151 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری سکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

مزیدخبریں