کراچی: ملیر ماڈل کالونی میں واٹر ٹینکر نے بائیک سوار کو کچل دیا

ماڈل موڑ کے قریب بائیک واٹر ٹینکر کی زد میں آنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور نوجوان شدید زخمی ہوگئے

Oct 08, 2024 | 10:53:AM

(24 نیوز)  کراچی میں ملیر ماڈل کالونی ماڈل موڑ کے قریب واٹر ٹینکر نے بائیک سوار کو کچل دیاجس سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بچے اپنے ماموں کو چھوڑنے ایئر پورٹ گئے تھے گھر واپسی پر واٹر ٹینک نے ٹکر مار کر جان لے لی، واقعہ رات ساڑھے دس بجے کےقریب پیش آیا،جاں بحق و شدید زخمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 جناح ہسپتال میں محلے داروں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد لاش اور زخمی ہسپتال میں پڑے رہے، پولیس کا نمائندہ دیر سے ہسپتال پہنچا ۔

 بڑی گاڑیاں رات گیارہ بچے کیسےچل رہی ہیں ، ٹینکر مافیا نے شہر کا برا حال کر دیا ہے ۔ٹینکر روزانہ کی بنیاد پر جانیں لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں