زرتاج گل کی فوری نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم
ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے پی ٹی آئی رہنماکی 30 روز کیلئے نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی فوری طور پر نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے سابق وزیر ماحولیات اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 30 روز کیلئے نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی فوری طور پر نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کے شوہر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
یاد رہے زرتاج گل کے وکیل فدا حسین نے کہا تھا کہ زرتاج گل وزیر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد 3 ایم پی او کے تحت انہیں سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا۔
وکیل فدا حسین نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 3 ایم پی او کے تحت زرتاج گل کو ایک مہینے کے لیے جیل بھیج دیا۔