سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فراز

خیبر پختونخواکی سینٹ میں نمائندگی نہیں ہے، آئین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے

Oct 08, 2024 | 12:52:PM
سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فراز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل اس وقت خطرے میں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں لیکن بلاول بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ترامیم غیر قانونی ہوں گی، خیبر پختونخواکی سینٹ میں نمائندگی نہیں ہے، آئین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان ، گنڈا پور کیخلاف اقدام قتل و دہشتگری کا مقدمہ درج

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا، وکلاء اور ہم نے آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد شروع کی ہے۔اس موقع پر صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اکیلے جا رہے تھے، باقی قیادت کیوں ساتھ نہیں تھی؟

شبلی فراز نے جواب دیا کہ چھوٹی باتوں پر توجہ نہ دیں، اس سے بڑے مسائل ہیں۔پھر صحافی نے سوال کیا کہ 25 گھنٹے وزیرِ اعلیٰ غائب رہے یہ کیسے چھوٹی بات ہو سکتی ہے؟،جس پر شبلی فراز نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آزادی کی جدوجہد جاری ہے۔